24 دسمبر، 2023، 2:24 PM

یمن، آبنائے باب المندب کے نزدیک کشتیوں پر حملے

یمن، آبنائے باب المندب کے نزدیک کشتیوں پر حملے

برطانوی تجارتی کمپنی کے مطابق یمن کے جنوبی علاقے میں آبنائے باب المندب کے نزدیک دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، برطانوی سمندری تجارتی کمپنی کہا ہے کہ یمن کے آبنائے باب المندب کے نزدیک ایک کشتی پر حملہ کیا گیا ہے تاہم کشتی اور اس میں سوار افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

کمپنی کے مطابق آبنانے باب المندب میں ہی صلیف کے علاقے میں دوسری کشتی پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ نچلی سطح پر پرواز کرنے والے ڈرون نے الحدیدہ کے مغرب میں کشتی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

برطانوی کمپنی کے مطابق ڈرون طیارہ کشتی کے نزدیک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ دونوں واقعات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ میں جارحیت کے جواب میں اسرائیل جانے والی کشتیوں کو بحیرہ احمر میں حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

News ID 1920812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha